این وای ایف سندھ ڈویزن کی خصوصی دعوت پر جناب قبلہ مرشد کامل مولانا رستم علی انجم نے شاہ سید ہاسٹل کا دورہ کیا اور ایک نشست بھی رکھی گی ۔۔جس میں صدر سندھ ڈویزن جناب اسحاق صاحب نے مرشد کامل مولانا رستم علی انجم کا شکریہ ادا کیا ۔۔کہ آپ این وای ایف اور مرکزی انجمن کی خصوصی دعوت پر سندھ کا روحانی دورہ فرما کر ہمارے دلوں کو توبہ زکر و اعتیکاف جیسے عظیم عبادت کے زریعے روشن کرنے کا موقع بخشا۔۔سندھ ڈویزن کی تعلیمی پالیسی پر قبلہ مرشد کامل بہت خوش ہوے اور سندھ ڈویزن کے صدر جناب اسحاق کو خراج تحسین پیش کیا۔۔ اور زور دیا کہ تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز رکھیں ۔اور ساتھ ہی اعتیکاف وریاضت میں حصہ لیتے رہیں ۔اسی میں ہی ہماری دنیا اور آخرت کی کامیابی پنہاں ہے.
#NYFPakistan
www.nyfpak.org




