*تقریب حلف برداری*
نوربخشیہ یوتھ فیڈریشن بلغار کے نئے کابینہ کی تشکیل
سید ریاض علی صدر، جبکہ محمد افضل جنرل سیکرٹری منتخب،
نو منتخب عہدیداران نے حلف اٹھایا۔
آج مورخہ 19 جنوری بروز اتوار، مدرسہ نصرت الاسلام صوفیہ نوربخشیہ خڑوکھا بلغار میں مرکزی نوربخشیہ یوتھ فیڈریشن بلغار کے نئے کابینہ کی حلف برداری کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر بردس بلغار سے لے کر گوند بلغار تک کے این وائی ایف یونٹس کے اراکین نے بھرپور شرکت کی۔
کونسل آف گائیڈنس کے زیرِ اہتمام کابینہ تشکیل دی گئی، اور نو منتخب عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔
نئے عہدیداران کے نام اور عہدے درج ذیل ہیں:
صدر: سید ریاض علی الموسوی
نائب صدر: مولانا امتیاز علی
سینئر نائب صدر: کاچو اعجاز حسین
جنرل سیکرٹری: محمد افضل (یونپوا)
ڈپٹی جنرل سیکرٹری: قمر حسین
ایڈیشنل جنرل سیکرٹری: شیر علی
فنانس سیکرٹری: گلزار حسین
ڈپٹی فنانس سیکرٹری: علی خان
ایڈیشنل ڈپٹی فنانس سیکرٹری: غلام حسین
آفس سیکرٹری: مبارک علی
ڈپٹی آفس سیکرٹری: کاچو عارف حسین
ایڈیشنل آفس سیکرٹری: محمد ابراہیم
سیکرٹری اطلاعات: امتیاز علی صائم
ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات: فرید احسان
سیکرٹری تعلیم: محمد افضل (گونمایار)
ڈپٹی سیکرٹری تعلیم: خادم حسین
سیکرٹری ترقیات: اصغر علی
ایڈیشنل ڈپٹی ترقیات: عنایت حسین
صدر این وائی ایف بلغار سید ریاض علی الموسوی نے تمام نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ عہدیداروں نے نوربخشیہ یوتھ فیڈریشن پاکستان کے آئین اور معاہدہ بلغار پر مکمل کاربند رہنے کا عزم ظاہر کیا۔
تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات کے ساتھ کیا گیا۔
جاری کردہ نو منتخب مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوربخشیہ یوتھ فیڈریشن بلغار گانچھے






